نیب ریفرنس: شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر 21 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام عائد

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب ریفرنس: شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر 21 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام عائد
نیب ریفرنس: شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر 21 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام عائد

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ رہنما شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر  نامزد افراد کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جس کے مطابق ملزمان نے 21 ارب روپے کی خوردبرد کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کردہ نیب ریفرنس قومی احتساب بیورو کے راولپنڈی ریجن کی طرف سے باضابطہ طور پر عدالت میں جمع کروا دیا گیا جس میں سابق وفاقی وزراء سمیت کل 9افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

نیب حکام کے عائد کردہ ایل این جی کیس ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل سمیت دیگر  ملزمان نے ایک کمپنی کو غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچایا۔

ایل این جی ریفرنس کے مطابق مارچ 2015ء سے ستمبر 2019ء تک قومی خزانے کو کم از کم 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا جبکہ 2029ء تک خزانے کو کم از کم 47 ارب روپے کا نقصان متوقع ہے۔

ریفرنس میں سابق وفاقی وزراء شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے عوام پر گیس بل کی مد میں  68 ارب روپے کا بوجھ ڈالا، جو آئندہ 10 سال تک عوام کو برداشت کرنا ہوگا۔

احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عمران الحق نے ایل این جی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہم تمام ملزمان کو احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی۔

 عدالت میں 19 نومبر کو ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی جانب سے کیس میں نامزد ملزمان شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو عدالت پیش کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ انہیں یہ بتایا جائے ان کے خلاف کیس ہے کیا، ایک سال تک تماشا لگائے رکھا کہ مہنگی ایل این جی دی گئی اب انہیں پتہ چل چکا ہے پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش سے سستی ایل این جی تھی۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

Related Posts