راولپنڈی :نان بائی ایسوسی ایشن نے عید کے موقع پر عوام کو سرپرائز دیتے ہوئے آٹھ روپے کی روٹی کی قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ دس روپے کر دی جبکہ 12 روپے کانان 3روپے کے اضافے سے 15روپے کردیا ہے ۔
ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد نان بائیوں نے روٹی اور نان مہنگے کر دئیے ، راولپنڈی کی چار فلور ملز بند ہو چکی ہیں جس کے باعث آٹا نہ ہونے کی وجہ سے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پہلے بوری کا وزن 80 کلو ہوتا تھا لیکن اب پانچ کلو کمی کر دی گئی ہے اور قیمت کی فی بوری 2500 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
آٹا فراہم کرنے والے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ آئندہ عید کے بعد آٹا بحران شروع ہو جائے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک و زراعت کی طرف سے فلورملز مالکان کو گندم کی بروقت فراہم نہیں کی جا رہیں جس کی وجہ سے راولپنڈی کی چار فلور مل بند ہو چکی ہیں ہیں اور مزید 50 فلورملز آئندہ چند روز میں بند ہو جائیں گی ۔
راولپنڈی میں گندم کا ذخیرہ 19332.771 میٹرک ٹن رہ گیا ہے موجودہ دستیاب گندم کا ذخیرہ راولپنڈی کی فلور ملوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انتہائی ناکافی ہے جس سے راولپنڈی میں آٹے کا شدید بحران کاخدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس نے بھتہ خوری شروع کردی، شہری پریشان