اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA Speaker plans to send 50 MNAs on foreign trips

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنی بیٹی اور بیٹے کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔

اسد قیصر نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ میری بیٹی اور بیٹے کا کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسپیکراسد قیصر نے مزید کہاکورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے اپنے آپ کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے معاشرتی دوری پر عمل پیرا ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے قوم سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یہ اعلان سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئے

کورونا وائرس سے ملک میں 350 سے زائد افراد کی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے کیسز 17 ہزار کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو سینیٹر مرزا محمد آفریدی کاکورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

Related Posts