ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA Deputy Speaker Qasim Suri resigns

اسلام آباد :قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونا تھا جس میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپوزیشن نے 8 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی تھی۔ قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سیکریٹری کے پاس مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے جمع کرائی تھی۔

قرارداد کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نےبار بار قواعد و ضوابط، پارلیمانی طرز عمل، جمہوری اصولوں اور روایات اور یہاں تک کہ آئینی دفعات کی بھی خلاف ورزی کی اور ایوان کی صدارت کرتے ہوئے عوامی مسائل پر نتیجہ خیز بحث کے قابل بنانے کے لیے منظم طریقے سے کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:کراچی جلسہ، عمران خان کی ریاست مخالف تقریر پر پابندی عائد

دریں اثناپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد آج قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے کیونکہ وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ 9 اپریل کو اس وقت خالی ہوا جب پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کر سکتے۔

اسد قیصر نے اسپیکرکی کرسی مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق کو سونپی جنہوں نے عدم اعتماد کے عمل کی نگرانی کی۔

Related Posts