قومی اسمبلی میں کوئٹہ اور پشاور دھماکوں کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی سیشن کا شیڈول تبدیل، اجلاس 22 اپریل کی بجائے آج منعقد ہوگا
قومی اسمبلی سیشن کا شیڈول تبدیل، اجلاس 22 اپریل کی بجائے آج منعقد ہوگا

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں کوئٹہ اور پشاور دھماکوں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں کوئٹہ اور پشاور دھماکوں کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، ایوان میں دھماکے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں کہاگیاکہ یہ حملہ کوئی مسلمان نہیں کر سکتا،ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ رکن اسمبلی عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو ایوان میں بیٹھ کر مدرسہ کے شہدا پر بات کرنے چاہیے تھی۔

اپوزیشن صرف حاضری لگا کر نکل جاتی ہے۔ عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ اپوزیشن سے احتجاج کر رہا ہوں کہ آپکو آج شہدا کیلئے بات کرنی چاہیے تھی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اراکین استعفیٰ دیں میں بھی ان کے ساتھ استعفیٰ دونگا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور واقعہ افسوسناک ہے،حکومت کو سوچنا چاہیے،ان شہدا کیلئے خاص پیکج کا اعلان ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پشاور کا بارہ شہادتوں کا واقعہ دل ہلا دینے والا ہے۔

قرآن و حدیث پڑھنے والے تو شہید ہوگئے،اگر ہم آج بھی سیاست کرتے رہے تو عوام کیا سوچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم آرمی چیف اور مدرسہ اور توہین رسالت پر بھی سیاست کریں گے تو پھر کیا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عبد الاکبر چترالی نے جو فتویٰ دیا ہے کہ ہم یہاں قانون بنانے آتے ہیں،اگر ہم قانون نہیں بناتے تو کیا ہماری تنخواہ اور مراعات حلال ہوگی۔

Related Posts