اسلام آباد: قومی اسمبلی نے آج الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا ہے جس کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق گزشتہ حکومت کی ترامیم ختم کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، انتخابات ایکٹ 2017 کے سیکشن 94 اور سیکشن 103 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرے، الیکٹرانک اور بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا بھی ضمنی انتخابات میں پائلٹ پراجیکٹ کیا جائے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نےبل پیش کرنے سے قبل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے بل کو براہ راست سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجنے کی اجازت دینے کی تحریک پیش کی، قومی اسمبلی میں بھی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، بل کل سینیٹ میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین