وفاقی حکومت کا قومی اسمبلی وسینیٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا
بجٹ 2021 پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا

اسلام آباد: حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی درخواست منظور ہو گئی ہے، وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ مہنگائی، سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخابات اور متنازعہ صدارتی آرڈیننس سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال ضروری ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیے جائیں۔

وفاقی حکومت نے درخواست پر مثبت ردِ عمل دیتے ہوئے آئندہ ہفتے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیصلہ وزیرِ اعظم کے مشیرِ پارلیمانی امور و ماہرِ قانون بابراعوان اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس پر حکمتِ عملی، قانون سازی اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بابر اعوان اور اسد قیصر کی ملاقات میں اسمبلی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے میں نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ ایوان کی کارروائی قومی اسمبلی طریقہ کار اور ضابطوں کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن کیلئے پیسوں کا لین دین اسد قیصر اور پرویز خٹک نے کیا۔ 

Related Posts