این اے 75 کا ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کو انکوائری رپورٹ موصول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 75 کا ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کو انکوائری رپورٹ موصول
این اے 75 کا ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کو انکوائری رپورٹ موصول

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ ‏الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کوغائب کیا گیا اور وہ صبح 6 بجے واپس آئے اور اس دوران نتائج کو تبدیل بھی کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تبدیل کیے گئے۔ الیکشن ‏کمیشن آئندہ 2 روز تک این اے 75 ڈسکہ سے متعلق فیصلہ دے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات ‏کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی آر او اور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں ردوبدل کا شبہ ‏ہے۔ ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے ‏کی ہدایت کردی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کو لاپتہ کر لیا ہے ‏، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملے اور پولنگ بیگز ٹریس کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجتماعی کوششوں سے کرپشن فری پاکستان کے خواب کو یقینی بنایا جا سکتاہے، چیئرمین نیب

Related Posts