مریم نواز کا مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کیلئے 24اپریل کو کراچی آنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NA-249 by-election: Maryam Nawaz to visit Karachi on April 24

کراچی :مسلم لیگ ن کی رہنما ء مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی آئیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے 24 اپریل کو 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ اندرونِ شہر لے جایا جائے گا۔اپنے 3 روزہ دورے کے دوران مریم نواز کراچی میں ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا شو آف پاور ہو گا۔مریم نواز شریف کے دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ ن نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام نے فیصلہ کر لیا، ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔مریم نواز

پارٹی کے قائد نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی اور شہباز شریف و حمزہ شہباز کی جیل میں قید کے دوران ن لیگ کے تمام سیاسی معاملات مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز دیکھ رہی تھیں۔

مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی تھی جبکہ حال ہی میں ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کامیاب ہوئی تھیں۔

Related Posts