این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان
این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان

کراچی: ضلع انتظامیہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ والے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے ضمنی انتخاب والے روز شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کی غرض سے تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

این اے 249 پر ضمنی اليکشن 29 اپریل بروز جمعرات کو ہوگا اور ضمنی انتخاب کے روز حلقے میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئے آئے تو ماسک پہنچ کرآئے اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلوں کو خاص خیال رکھیں۔

قومی اسمبلی (این اے) 249 کی نشست تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات کے روز ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، جی ڈی اے اور دیگر پارٹی کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام حکومت کو پانچ سال برداشت نہیں کر سکتے، مریم نواز

Related Posts