کراچی میں حلقہ این اے 249 کاضمنی انتخاب،10امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں حلقہ این اے 249 کاضمنی انتخاب،10امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
کراچی میں حلقہ این اے 249 کاضمنی انتخاب،10امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی ویسٹ 2 کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے 10 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے ہیں جبکہ نشست وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے استعفیٰ دینے پر خالی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے معرکے سے متعلق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کیلئے 290 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں پولنگ بوتھ 796 ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی عمل کیلئے تقریباً 2 ہزار 100 انتخابی اہلکاروں اور افسران پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا۔ حلقے میں 3 لاکھ 39 ہزار 405 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔

کراچی ویسٹ 2 کے حلقہ این اے 249 میں 29 اپریل ضمنی انتخاب کی تاریخ مقرر کردی گئی تاہم پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم (پاکستان) نے ضمنی انتخاب رمضان کے بعد کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

آج سے 2 روز قبل پیر کے روز 1 جبکہ گزشتہ روز منگل کو 9 امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ مجموعی طور پر 10 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اورنگی ٹاؤن دھماکہ، پولیس افسرکے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Related Posts