نواز شریف کی این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ میں الیکشن نتائج سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے این اے 15 مانسہرہ میں نواز شریف کی عذرداری درخواست کی سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے تاہم ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادی۔

ریٹرننگ افسر نے اپنے جواب میں بتایا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کے جواب کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

Related Posts