لاہور، خواجہ سرا کی پر اسرار طور پر ہلاکت، گھر سے جلی ہوئی لاش بر آمد کرلی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

راولپنڈی:لاہور نشتر کالونی آصف ٹاؤن میں خواجہ سرا کی پر اسرار طور پر ہلاکت، گھر سے جلی ہوئی لاش بر آمد کرلی گئی

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء ارسلان کے گھر سے جلی ہوئی لاش ملی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ لگائی گئی ہے یا حادثاتی طور پر لگی تحقیقات کر رہے ہیں۔

جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقتول ارسلان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ارسلان ناچ گانے کا کام کرتا تھا اور دس سال سے اسی پیشے سے منسلک تھا،مقتول دس سال سے لاہور میں رہائش پذیر تھا اور مقتول اکیلا کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

نامعلوم افراد نے ارسلان کو قتل کیا مقتول کے پاس سونے کی انگوٹھیاں بھی موجود نہیں ہے، پولیس نے مقتول ارسلان کی لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: شادمان ٹاؤن میں خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو میسج، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

Related Posts