میرے پیر کا حکم ہے کہ دوبارہ شوبز میں جاﺅ، فیروز خان کی شوبز میں واپسی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے پیر کا حکم ہے کہ دوبارہ شوبز میں جاﺅ، فیروز خان کی شوبز میں واپسی
میرے پیر کا حکم ہے کہ دوبارہ شوبز میں جاﺅ، فیروز خان کی شوبز میں واپسی

کراچی: اسلام کی خاطر فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے مقبول اداکار فیروز خان کے مداحوں میں اداکار کے حوالے سے یہ تجسس پایا جاتا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کے باوجود فیروز خان آخر کیوں اب تک شوبز انڈسٹری میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں شوبز کو خیر آباد کہہ دینے والے فیروز خان ایک یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویو میں شوبز میں واپسی کی وجوہات کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

فیروز خان نے انڈسٹری میں اپنی واپسی کی وجہ اپنے شیخ حضرت سلطان محمد علی حق باہو کو قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ حضرت سلطان محمد علی صاحب نے مجھے شوبز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہے کہ تم اپنا کام جاری رکھو۔

پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں منفرد کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ میرے لیے شوبز کا حصہ بنے رہنا ضروری ہے، مجھے یہاں کچھ کرنا ہے اور یہیں سے کچھ بننا ہے، میری شوبز میں واپسی کی وجہ بھی یہی ہے۔

فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ فیروز خان کا شمار ان شوبز شخصیات میں کیا جاتا ہے جو اپنی وراسٹائل اداکاری اور بہترین شخصیت کے باعث ابتداء ہی سے شوبز انڈسٹری میں ایک اہم مقام بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی بہت سے اسکرپٹس پر کام کر رہا ہوں اور شاید اب میں پروڈکشن بھی شروع کر دوں۔رواں برس سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں اداکار کا کہنا تھا کہ میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کر رہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔

Related Posts