میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں، محمد عرفان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں، محمد عرفان
میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں، محمد عرفان

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بنوں۔

ایک انٹرویومیں محمد عرفان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اب آف سیزن میں اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں نے تسلیم کیا کہ فٹنس میں کمزور ہوں اس لیے آف سیزن اپنی فٹنس کو بہتر کرنے پر فوکس کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہاکہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کرنا ہے اور وہ یہ کرسکتے ہیں اس کے لیے فٹنس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے اور میں متحدہ عرب امارات میں زیادہ کامیاب ہو سکتا ہوں۔

عرفان نے بتایا کہ میں نے 2015 میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا ہے،2016 ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیل چکا ہوں اب میں پھر ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

محمد عرفان نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے بس مجھے فٹنس میں تھوڑی کمی محسوس ہو ئی، میرا دیگر لیگز کے ساتھ بھی معاہدہ ہے وہ بھی میں کھیلوں گا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کا فائنل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اٹلی دوسری بار یورو کپ کا چیمپین بن گیا

فاسٹ بولر نے بتایا کہ خوشی ہے پاکستان کے پاس بہت فاسٹ بولر آ رہے ہیں اور نوجوان فاسٹ بولرز میں بہت مقابلہ ہے، انہیں گروم کرنا چاہیے لیکن میرا قد کی وجہ سے کسی سے مقابلہ نہیں ہے، مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں واپس آ سکتا ہوں اور پاکستان کے لیے مزیداچھا کر سکتا ہوں۔

Related Posts