بھاگنے والی نہیں، سنتھیا رچی کا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو بے نقاب کرنیکا چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

my name should be included in ECL: Cynthia Ritchie

کراچی: امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے ملک بدر کرنے کے مطالبات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنیوالی امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرے خلاف قانونی چارہ جوئی میں سنجیدہ ہیں تو مجھے ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں ، میرا نام تو ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے تاکہ میں بھاگ نہ سکوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر میں نے غلط کیا ہے تو مجھے نتائج کا سامنا کرنا چاہئے ، کیا یہ جماعتیں چاہتی ہیں کہ میں واپس چلی جاؤں ؟ اور یہ نہیں چاہتے کہ لوگ میری آواز سنیں۔

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہےکہ رحمان ملک کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس نہیں ملا، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ ہراسانی کے لیے میرا نمبراور ایڈرس لیک کرنے والوں کو درست پتہ معلوم نہ ہو؟ کیا میں یہ سمجھوں کہ پیپلزپارٹی نے قانونی نوٹس غلط ایڈرس پر بھیج دیا ہے؟۔

سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ میں ریاضی میں اچھی نہیں مگر سنا ہے کہ نوٹس میں 50 ارب روپے کی رقم درج ہے، اتنی بڑی رقم سے سندھ میں جنسی زیادتی کی روک تھام کا پروگرام شروع کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے رحمان ملک و پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے زیادتی کا نشانہ بنایا، سنتھیا رچی

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اور عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کروں گی، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں ملک سے چلی جاؤں لیکن میں ان کو بے نقاب کرکے رہوں گی۔

Related Posts