میرے والد نے کبھی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا، نادیہ جمیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے والد نے کبھی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا، نادیہ جمیل
میرے والد نے کبھی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا، نادیہ جمیل

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہاہے کہ ان کے والد نے کبھی انہیں پیسے کی دولت کے پیچھے بھاگنا نہیں سکھایا بلکہ ہمیشہ شدت سے محسوس کرنے والی دولت سے لطف اندوز ہونا سکھایا ہے۔

نادیہ جمیل نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں جن میں ان کے بچپن کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں نادیہ جمیل نے لکھا کہ میرے خوبصورت ابو کو سالگرہ مبارک ہو جن سے میں نے سورج، چاند، ستاروں سے محبت کرنا سیکھا۔انہوں نے لکھا کہ میرے ابو نے مجھے ہمیشہ سکھایا کہ حالات جیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میری دعا ہے کہ آپ میری والدہ کے ساتھ کئی خوشگوار سال گزاریں۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر گلوکاری کریں گے۔

چائے اور کیک رسک کھاتے ہوئے رومی اور ابن عربی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ جلیل جمیل، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں، آپ ایک حیرت انگیزانسان ہیں۔

Related Posts