کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر دعا زہرہ اور والدین کی ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق 10 منٹ کی ملاقات میں دعا زہرہ نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دعازہرہ تمام وقت کرسی پر سر جھکائے بیٹھی رہی، دعا نے دوران ملاقات ماں باپ، بہن یا خالہ کسی کو نہیں دیکھا، ماں نے دعا کو گلے لگایا لیکن دعا نے ماں سے کوئی بات نہیں کی۔
دعا زہرہ کی ماں نے دوران ملاقات دعا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ ہمارے ساتھ چلو ہم تمہاری عزت سے شادی کرینگے، ہم آپ کی دو یا چھ ماہ میں شادی کرادیں گے ہماری بات مان لو،بیٹا آپ جیسے کہو گے ہم کریں گے ہمارے ساتھ چلو۔
مزید پڑھیں:دعا اپنی مرضی سے فیصلہ کرے، تحریری حکم نامہ جاری