میرے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولر شعیب اختر ہیں، ایرون سمرز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولر شعیب اختر ہیں، ایرون سمرز
میرے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولر شعیب اختر ہیں، ایرون سمرز

سڈنی:آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں میرے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ہیں، بریٹ لی اور شعیب اختر کی تیز بولنگ کو دیکھ کرہمیشہ اچھا لگا۔

معروف آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے جہاں وہ سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

اس موقع پر ایرون سمرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ٹریننگ کرنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں۔آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالوں گا۔ایرون سمرز نے کہا کہ آسٹریلیا میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی اسکلز سیکھنے کی کوشش کرو اور یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ سیکھوں اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ اور بی بی ایل کھیلوں۔

دوسری جانب بولنگ کوچ اظہر محمود نے آسٹریلوی فاسٹ بولر سے متعلق کہا کہ ایرون سمرز میں بہت پوٹینشل ہے، اْن کے پاس اسپیڈ بھی ہے اور اسکلز بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انہیں بولنگ کی دنیا میں بہت آگے جاتا دیکھ رہا ہوں۔

Related Posts