کراچی کے مکینوں کا استحصال کب تک جاری رہے گا، مجلس وحدت المسلمین

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے سندھ حکومت سے سوال کیا ہے کہ کب تک کراچی کے حقیقی مکینوں کا استحصال جاری رہے گا، کراچی کی معیشت پر نقب زنی، کراچی کے جوانوں کی نوکریوں پر ڈکیتی، کراچی کے طلباء پر کوٹہ سسٹم کے تحت راہزنی، کراچی کا پانی چوری، گیس پر شب خون، بجلی پر قبضہ، زمینوں پر قبضہ آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ استحصال در استحصال لیکن اس کے باوجود کراچی کا مکین تحمل اور بردباری سے وطن کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے سوچتا ہے اور اپنے آپ کو اس سسٹم کی بھٹی میں ایندھن کی طرح جھونکے جانے میں عار محسوس نہیں کرتا لیکن کب تک ہم وسیع تر ملکی مفاد میں خاموش رہیں اور یہ استحصال برداشت کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بغیر محرم سفر کرنے پر حوثی ملیشیا نے یمنی خاتون ٹی وی اینکر کو حراست میں لے لیا

علی حسین نقوی نے مزید کہا کہ اب ہمیں بولنا ہوگا، آواز بلند کرنی ہوگی کیونکہ اب سوال ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا ہے، اب سوال ہمارے ملک کے استحکام اور سالمیت کا ہے۔

Related Posts