مصطفیٰ قتل کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ منسوخ، ملزم ارمغان کا ریمانڈ منظور، اہم انکشافات متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mustafa Murder Case: Trial Court’s Decision Overturned, Accused Armaghan’s Remand Approved

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی تمام درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو آج ہی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج کے سامنے پیش کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کے 10 فروری کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران سخت سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے ملزم ارمغان قریشی کو جیل سے عدالت لایا گیاجہاں اس کے والد بھی موجود تھے۔

مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات، ویڈیو وائرل

سماعت کے دوران جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیے کہ ’’پورا آرڈر ٹائپ شدہ ہے، لیکن ہاتھ سے ترمیم کر کے جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا ہے۔‘‘ اس پر سرکاری افسران نے وضاحت دی کہ ’’ہم نے یہ ریکارڈ عدالت سے حاصل کیا ہے۔‘‘

سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ’’ملزم کے قبضے سے مقتول کا ایک موبائل فون ملا تھا، اور ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف پہلے بھی پانچ مقدمات درج ہیں۔

ملزم بھتے کے ایک مقدمے میں بھی مفرور رہا ہے۔‘‘ عدالت نے استفسار کیا کہ ’’ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کی کیا وجہ بیان کی؟‘‘ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ’’کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔‘‘

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جسے بعد میں سناتے ہوئے پولیس کی تمام ریمانڈ درخواستیں منظور کرلیں۔

Related Posts