رواں ماہ ستمبر کے دوران ایمازون پرائم ویڈیو پر مختلف دلچسپ، سنسنی خیز اور خوفناک فلمیں دستیاب ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔
ماضی میں کلاسک خوفناک کامیڈی پر مبنی فلم آرمی آف ڈارکنیس ایک ایسی فلم ہے جس میں جنگ اور مافوق الفطرت عوامل دونوں دکھائے گئے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد نے 90 کی دہائی میں یپش کی گئی یہ فلم بہت پسند کی۔

گلیکسی کویسٹ سائی فائی سیریز اسٹار ٹریک کی پیروڈی کہی جاسکتی ہے جسے اپنے مزاح اور چالاک فلم نگاری کے باعث بہت سراہا گیا ہے۔ فلم کی کہانی کو مداح بہت پسند کررہے ہیں اور یہ فلم عوام کے دیکھنے کیلئے دستیاب ہوچکی ہے۔

دی بِگ لیبوسکی بھی ایک ایسی ہی فلم ہے جسے کوئن برادرز نے تخلیق کیا جسے اپنے یادگار مکالموں اور دل موہ لینے والے کرداروں کے باعث ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ یہ فلم بھی اس وقت ایمازون پرائم پر دستیاب ہے۔

اسنیک شیک بھی ایک ایسی فلم ہے جو ستمبر کے دوران عوام کو دیکھنے کیلئے دستیاب ہے جس میں ماضی کی یادیں، تھوڑی بہت موج مستی اور ہلکی پھلکی کامیڈی بھی شامل کی گئی ہے اور عوام کی بڑی تعداد اس سے محظوظ ہورہی ہے۔

پس اِن بوٹس، دی لاسٹ وش ایک اینی میٹڈ فلم ہے جو اپنی دلچسپ کہانی اور تخلیقی آئیڈیاز کے ساتھ بہت مشہور ہے اور بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اس فلم کو بہت شوق کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

رواں ماہ 12 ستمبر کو ایوری باڈی وانٹس سم بھی پیش کی جائے گی جسے رچرڈ لنک لیٹر نے تخلیق کیا جبکہ اس فلم میں کالج کی زندگی کو بہت حقیقت پسندی کے ساتھ دِکھایا گیا ہے جس میں پارٹی کلچر کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔

اپنی خوبصورتی اور گرمجوشی سے متاثر کن مکالمات کے باعث مشہور فلم پڈنگٹن ٹو بھی ستمبر کے دوران پیش کی جائے گی۔ فلم کی ایمازون پرائم پر دستیابی کی تاریخ 15ستمبر رکھی گئی ہے۔

آگے چل کر 26ستمبر کو بام اسٹاکرز ڈریکولا بھی ایمازون پرائم پر دستیاب ہوگی جس کے نام سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک خوفناک فلم ہے جو کلاسک ڈریکولا کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔ فلم کا منفرد انداز مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔
