بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر، مسلمان نوجوان چوری کے جھوٹے الزام پر قتل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر، مسلمان نوجوان چوری کے جھوٹے الزام پر قتل
بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر، مسلمان نوجوان چوری کے جھوٹے الزام پر قتل

لکھنؤ: بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، شدّت پسندوں نے مسلمان نوجوان کو چوری کے الزام میں قتل کردیا ہے۔ مقتول شاہ رخ کی عمر 19 سال تھی۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسندی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ سہارنپور کے گاؤں پارولی میں 19 سالہ مزدور پیشہ نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 13افراد گرفتار

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے مزدور نوجوان کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ مزدوری کرکے کام سے واپس آرہا تھا کہ اس پر جان بوجھ کر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر قتل کردیا گیا۔

اتر پردیش پولیس نے شاہ رخ کے والد کی مدعیت میں 2 ملزمان اوم پال اور دھرم ویر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی گئی ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں ہندوؤں کے ایک جلوس کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جھڑپیں گزشتہ ماہ پیر کی رات فرقہ وارانہ طور پر حساس علاقے مانڈوی میں پانی گیٹ دروازہ کے مقام پر ہندوؤں کے مذہبی جلوس کے دوران مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر حملے کے بعد شروع ہوئیں۔

Related Posts