پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد نے ملک کی موجودہ صورتحال اپنا رد عمل دیا ہے۔
سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے میں اس حوالے سے اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتا ہوں، یہ ملک پاکستان ہمارا ہے، سب کو چاہیے کہ مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر ملک کے بارے میں سوچیں۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں، یہ ہماری فوج عزیز فوج ہے، ان کی بہت قربانیاں ہیں، سب اداروں کی عزت کریں، سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں، نفرتوں کو ختم کریں۔
مزید پڑھیں:گرانٹ بریڈ برن 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں قوم بن کر پاکستان کیلئے سوچنا ہے، اللہ کو راضی کرنا ہے، جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے ان سے گزارش ہے کہ پاکستان کیلئے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔