پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل مشک کلیم نے اپنے شریکِ حیات نادر ضیاء سے شادی کر لی ہے جس کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل مشک کلیم کی شادی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران خالی اسٹیڈیم، مومنہ مستحسن بھی بول پڑیں
ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو مر جاتی۔بلی ایلش کورونا میں مبتلا ہوگئیں
شادی کی تقریب کے دوران کھینچی گئی مختلف تصاویر میں معروف فیشن ماڈل مشک کلیم کو عروسی لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ دولہا دلہن دونوں خوش نظر آئے۔
بارات کے موقعے پر مشک کلیم نے شاکنگ پنک لہنگا جبکہ نادر ضیاء نے آف وائٹ کرتا شلوار پہنی۔ مختلف تصاویر میں نادر اور مشک ایک ساتھ مسکراتے نظر آئے۔
گزشتہ ماہ مشک کلیم نے اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر میں نادر ضیاء سے شادی کرنے والی ہیں۔مشک کلیم کی شادی پر مختلف شوبز شخصیات نے نئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولہا دلہن کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔مشک کلیم کا کہنا تھا کہ میرا نکاح 15 دسمبر کو، رخصتی 17 جبکہ ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔