کوروناسے کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ، مشعال ملک نے اقوام متحدہ سے مدد مانگ لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mushaal Malik urges UN to take notice over covid 19 situation

اسلام آباد : کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگی کو خطرناک لاحق ہیں۔

اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ حریت رہنماؤں کے ساتھ ہزاروں کشمیریوں نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ جیل میں علاج معالجے سمیت کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں بھی تشویشناک ہے،یاسین ملک کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں،جیل میں کوئی احتیاطی تدابیر نہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان آئندہ ماہ سے”کین سائینو” کورونا ویکسین تیار کرے گا، این آئی ایچ حکام

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کورونا مقبوضہ کشمیر میں 3ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حصار میں مقبوضہ کشمیر میں خطرناک وائرس سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، اقوام متحدہ کورونا وائرس کو مند نظر رکھتے ہوئے کشمیر میں ہنگامی اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور یاسین ملک سمیت درجنوں حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں کشمیر بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔

Related Posts