بھارت نے 675 کشمیری خواتین کو شہید، 23ہزار کو بیوہ کردیا۔مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے 675 کشمیری خواتین کو شہید، 23ہزار کو بیوہ کردیا۔مشعال ملک
بھارت نے 675 کشمیری خواتین کو شہید، 23ہزار کو بیوہ کردیا۔مشعال ملک

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 675 کشمیری خواتین کو شہید جبکہ 23 ہزار کو بیوہ کردیا، بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت ایک قاتل و غاصب ریاست ہے، جنوری 2021 سے اب تک 675 کشمیری خواتین کو شہید جبکہ 1989 سے لے کر اب تک 23ہزار کشمیری خواتین بیوہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

اپنے بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر گیر قانونی اور زبردستی قبضے کے بعد سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔ کشمیریوں کی مشکلات بھارتی فوج کے انخلاء کے بعد ہی ختم ہوں گی۔

کشمیری حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے بھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری عوام ایسے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تھت وادئ کشمیر میں بے شمار پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کررکھی ہیں۔ کشمیری خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ روکنا ہوگا۔ 

 

Related Posts