دھرنا ختم کرنے کی خبروں پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کی خبروں پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، ایسی خبروں میں کسی صورت کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے احتجاج جاری رہیں گے، وزیر آباد سے شروع ہونیوالے حقیقی آزادی مارچ میں قافلوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے باقی اضلاع میں احتجاج ختم کیا جا رہا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی پوری قوت کے ساتھ شروع کرنے جارہے ہیں، عمران خان کی ہدایت پر ہر صورت حقیقی آزادی مارچ کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:لیگی رہنما پرویز رشید کی نازیبا ویڈیو بھی لیک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی مذمت

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں احتجاج کا شیڈول پارٹی کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts