کراچی :ترجمان حکومتِ سندھ و مشیرِ ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ ،آلائشیں اُٹھانے کے کام کا جائزہ ،بلدیہ وسطی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان، کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان حکومتِ سندھ و مشیرِ ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں لیاقت آباد،ناظم آباد عیدگاہ ،نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی میں قائم کلیکشن پوائنٹس پر آلائشوں کو ڈمپنگ پوائنٹس منتقل کرنے کے کام کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو ،میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی بھی انکے ہمراہ تھے ۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہی حاصل کی جبکہ عوام کو مکمل ریلف فراہم کرنے کے لئے آلائشیں اُٹھانے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے کام کو مزید بہتر اور تیز کرنے کی ہدایت کیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجو نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ضلع وسطی میں عید کے پہلے اور دوسرے روز آلائشوں کو اُٹھانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔واضح رہے کہ ضلع وسطی کے چاروں زونز میں سے عید الاضحی کے دو دنوں میں لاکھوں آلائشوں کو رہائشی علاقوں سے اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ جام چاکرو منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے شہریوں کو بیماریوں کے سپرد کردیا ہے، خرم شیر زمان