مرتضیٰ وہاب کی غیرمشروط معافی قبول،فیصلہ واپس لےلیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری نے مرتضیٰ وہاب کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے ایڈمنسٹریڑ کے عہدے سے متعلق کیا گیا اپنا فیصلہ واپس لےلیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں آج گٹرباغیچہ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران مرتضیٰ وہاب کی بیچ سے تلخ کلامی ہوئی،جس پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ور ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ  کو ہدایت دی  ایڈمنسٹریٹر کےعہدے پرکسی اہل شخص کو لگایاجائے۔

جس کےبعد مرتضیٰ وہاب کی جانب سے عدالت میں معافی بھی مانگی گئی،جس پر جسٹس قاضی امین انہیں یہ کہا تھا کہ اب ہم نے اپ کو عہدے سے ہٹادیاہے اس لیے اب آپ ایڈمنسٹریٹر کراچی نہیں رہے۔

بعدازا ں سپریم کورٹ نے مرتضیٰ وہاب کی غیرمشروط معافی کوقبول کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکے عہدے سےمتعلق سنایا گیا اپنا فیصلہ واپس لےلیااوراس عہدے کو سیاست سے دوررکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کوکہاکہ آپ اب سیاسی تعلق سے بالاترہوکراپنی ذمہ داری ادارکریں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کامرتضیٰ وہاب کوفوری عہدے سےہٹانے کاحکم

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب کاکہناتھاکہ میں بہت احترام کے ساتھ عدالت میں تمام حقائق تفصیل سے  بیان کررہا تھا مجھے عدالتوں کو بہت احترام ہے اس لیے کبھی کوئی غلط بات نہیں کروں گا، انہوں نے کہاکسی کے خلاف کوئی بھی فیصلہ سسنانےسے قبل اسے سن لیناچاہیے کہ آخروہ کیابات کہہ رہا ہے اورکن حقائق سے آگاہ کررہاہےکیوں میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی اس شہرکی بہتری کیلئے جو کچھ بھی کرسکاوہ سب کروں گا۔

Related Posts