میئر کراچی پی پی پی کا نہ ہوا تو اختیارات کا شکوہ کرتا رہے گا۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام ماسک پہنیں۔مرتضیٰ وہاب
سندھ میں کورونا کے 239 مریض آئی سی یو میں ہیں، عوام ماسک پہنیں۔مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کیلئے نامزد امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر میئر کراچی پیپلز پارٹی کا نہ ہوا تو اختیارات کا شکوہ کرتا رہے گا۔ میئر پی پی کا ہوگا تو معاملات میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر میئر کے عہدے پر کسی اور سیاسی پارٹی کا شخص براجمان ہوا تو یہی بات کرے گا کہ اس کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم حکومت نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔امیر جماعتِ اسلامی

گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا میئر آیا تو معاملات چلانے میں آسانی رہے گی۔ جماعتِ اسلامی کے اجلاس میں شرکت کیلئے تحریکِ انصاف کے 8 یا 9 اراکین ہی پہنچے تھے۔

پی پی پی رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اعتراض کیا جاتا تھا کہ کراچی میں بسیں اور ایمبولینسز نہیں۔ آج بس بھی ہے اور ایمبولینس بھی۔ سندھ حکومت سیوریج نظام میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے کورنگی کاز وے کی صورتحال بہتر کردی ہے جو بارشوں میں ڈوب جایا کرتا تھا۔ ملیر ایکسپریس وے پر تیزی سے کام چل رہا ہے۔ رواں برس کے آخر تک قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک کا حصہ مکمل ہوجائے گا۔ 

 

Related Posts