مرتضیٰ وہاب نے سندھ میں کرفیو لگانے کی خبر کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab denied rumors of curfew in Sindh

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں کل سے کرفیو کے نفاذ کے حوالے سے خبرکی تردید کردی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک نجی چینل کے توسط سے چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے،کرفیو سے متعلق خبر سراسر غلط ہے،عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔

سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں اور کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کرنیکی وارننگ دیدی

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ  وہاب کا کہنا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرغیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں۔

Related Posts