کراچی، کورونا کی روک تھام کیلئے موبائل ویکسینیشن شروع کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موبائل ویکسینیشن شروع کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فباٹی میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہری ماسک ضرور پہنیں۔

گفتگو کے دوران ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 11 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی۔ یہ تاثر ختم ہورہا ہے کہ ویکسین سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ موبائل ویکسینیشن کی سہولت شروع کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سپلائی میں کمی نہیں ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ یومیہ سوا 2 لاکھ ویکسینز لگائی جائیں۔ لوگوں کو ویکسین لگوانے اور ماسک پہننے پر آمادہ کرنا ہے۔

سندھ حکومت پر تنقید کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تنقید کرنے والے ڈاکٹرز سے ملاقات کر لیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محکمۂ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری کیے گئے لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن میں صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ لوگوں کی آسانی کیلئے کراچی میں 250 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کے بعد 24 گھنٹے چلنے والے سینٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ کل رات میں سب جگہوں پر گیا۔ ہر جگہ پر عملہ موجود تھا اور کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن ہورہی تھی۔

موبائل ویکسینیشن کے متعلق ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں موبائل ویکسینیشن آج شروع کی جارہی ہے۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پہلی موبائل بس ویکسینیشن کا آغاز کردیا ہے جس سے یومیہ 5000افراد مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے 87 فیصد لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی جبکہ 13 فیصد ویکسینیشن کروانے والے لوگ ہیں۔ یہ ڈر ختم ہوگیا ہے کہ ویکسین لگوانے سے کورونا سے بچاؤ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے 10 لاکھ 39ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 462جاں بحق

Related Posts