مری، سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے نے حملہ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مری، سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے نے حملہ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کردیا
مری، سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے نے حملہ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کردیا

مری: کلڈنہ کے نواحی علاقے سندھیاں روڈ پر خونخوار چیتے نے حملہ کرکے 2افراد کو شدید زخمی کردیا، دونوں افراد نے شدید مزاحمت کی جس کے باعث چیتا دونوں کو زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

ذرائع کے مطابق کلڈنہ کے نواحی علاقے سندھیاں روڈ پر دو افراد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اچانک چیتے نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ دونوں افراد کو سنبھلے کا موقع نہیں ملا اور شدید زخمی ہوگئے، مذکورہ دونوں افراد نے مزاحمت کی تو چیتا فرار ہوگیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال مری منتقل کردیا ہے، جہاں دونوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

چیتے کے حملے میں زخمی ہونے والے مراد علی کا تعلق گاؤں سندھیاں سے ہے جبکہ مدثر عباسی سترہ میل کا رہائشی ہے۔واضح رہے کہ مری میں اس سے قبل بھی چیتے مقامی لوگوں پر متعدد بار حملے کر چکے ہیں۔

Related Posts