ترکیہ نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مولدوون یہودی رِبی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکلتے ہی گرفتارکر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ترک سیکورٹی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی پیشوا کے قتل میں ملوث 3 ازبک ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ استنبول کے ہوائی اڈے سے باہر نکل رہے تھے۔
ترکی کے حریت اور صباح اخبارات نے رپورٹ کیا کہ استنبول پولیس اور قومی انٹیلی جنس ادارے دونوں نے ان افراد کو حراست میں لے لیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ ملزمان کس فلائٹ پر پہنچے اور انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت کب دی گئی۔
ترکیہ نے گرفتار3 ازبک مشتبہ افراد کو فوری طور پر متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا، یو اے ای کی حکومت نے اسرائیلی مذہبی پیشوا کے قاتلوں کی گرفتاری پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔