اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن بیگ پر درج مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن بیگ پر درج مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن بیگ پر درج مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

سابق وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے عدالت کے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کرکے چیلنج کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ میرے خلاف توہین آمیز اور ذومعنی گفتگو کے مرتکب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹر مصدق ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہائیکورٹ میں دائر کی گئی انٹراکورٹ اپیل میں مزید کہا گیا کہ محسن بیگ کی توہین آمیز و ذو معنی گفتگو میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنی۔ 10 فروری 2022 کو میں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست دی۔

انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا کہ مجھے سنے بغیر عدالت نے سنگل بینچ نے 8 اپریل کو مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ نہ تو مجھے مقدمہ خارج کرنے سے آگہی کا نوٹس جاری کیا گیا، نہ ہی میرے مؤقف کی سماعت ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا تھا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے اپنے دائرۂ اختیار سے متعلق نکتہ بھی نظر انداز کیا ہے۔ 8 اپریل کو عدالت نے محسن بیگ کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ یکطرفہ طور پر سنایا۔ استدعا کرتا ہوں کہ  عدالت مذکورہ فیصلہ کالعدم قرار دے۔ 

Related Posts