لاہور: وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے، مراد راس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ جو لوگ مجھ سے گزشتہ چند روز سے رابطے میں تھے، وہ بھی کورونا کا ٹیسٹ کرائیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور عوام کو ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ کورونا وائرس سے ہر ایک کو بچائے۔
I have tested positive for COVID 19. I would like the people that have come in contact with me in the past few days during meetings to get tested. May Allah protect all of you.
— Murad Raas (@MuradRaasMR) February 15, 2021
دوسری جانب رکنِ پنجاب اسمبلی بلال فاروق تارڑ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کی جلد صحتیابی کی دُعا کی گئی ہے۔
https://twitter.com/AdiiAslam/status/1361178237783654400
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 64 ہزار 77 افرا متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 12 ہزار 333 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 26 مزید شہری وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 64 ہزار افراد متاثر، 12 ہزار 333 جاں بحق