کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وڈیو پیغام جاری کیا ہے، اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج 247 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کیسز کی کل تعداد 3671 ہوگئی ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2561 ٹیسٹ کئے گئے، آج مزید 2 مریض کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، 49 کورونا مریضوں کی حالت تفتیش ناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مذید بتایا کہ کورونا کے 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج مزید 42 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 772 ہے۔
اس وقت کورونا کے 3100 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے 1839 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 مریض آئیسولیشن مراکز اور 440 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، تبلیغی جماعت کے 5102 اراکیں کے ٹیسٹ کیے ہیں، تبلیغی جماعت کے 765 مثبت آئے ہیں اور 4 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وڈیو پیغام میں کہا کہ مختلف فلائٹس سے 849 تاکیں وطن واپس آئے ہیں، تارکیں وطن کے 127 لوگ مثبت آئے ہیں جن لا علاج کیا جا رہا ہے، آج رمضان شریف کیلئے کاروباری ٹائم کی نئی ایس او پی جاری کر رہے ہیں، رمضان شریف میں روزوں کے سبب ہماری قوت مدافیت کم ہوجاتی ہے، ہمیں رمضان شریف میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔