وزیر اعلیٰ سندھ کا روشنیوں کے شہر کراچی میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کا روشنیوں کے شہر کراچی میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار
وزیر اعلیٰ سندھ کا روشنیوں کے شہر کراچی میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے روشنیوں کے شہر میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کراچی میں صفائی ہر  صورت میں نظر آنی چاہئے جبکہ اگر چینی کمپنی سمیت کوئی بھی شخص کام نہیں کر رہا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

کراچی میں حکومت سندھ کی صفائی مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ڈپٹی کمشنر نے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ محکمہ ریلوے صفائی کے اسٹاف سے محروم ہے جبکہ کراچی ساؤتھ میں 3000 ڈسٹ بنز کی کمی ہے تاہم جی ٹی ایس سے 25000 ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف جسمانی ریمانڈ کے دوران ڈے کیئر سینٹر میں بے خوابی کا شکار

ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد میں   محمود آباد کی جی ٹی ایس سے کچرا اٹھا لیا گیا ہے جسے بند کیا جارہا ہے جبکہ کراچی کے ضلع شرقی کا 6000 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جاچکا ہے۔ صفائی کے عملے سے تعلق رکھنے والے 2362 کارکنان کو برخاست کردیا گیا ہے جبکہ 100 افراد اس وقت کام پر مامور ہیں۔

بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  رواں ماہ صفائی مہم کا یہ آخری ہفتہ ہے جبکہ مہینے کے اختتام تک خواہش ہے کہ صفائی کا کام جاری رکھا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کا ملبہ اٹھانا صفائی کے عملے کا کام نہیں ہے، یہ تعمیرات کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پانی کی تقسیم کا مسئلہ ایوان کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آبی معاہدے کے بعد ارسا بنائی گئی،ارسا کے ذریعے پانی کی تقسیم کے بعد سندھ کو مسائل کا سامنا ہے، ارسا بننے کے بعد پانی کی تقسیم میں کافی عرصے مشکلات پیش آئیں ارسا میں سندھ سے ممبر ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ارسا کے ذریعے پانی کی تقسیم کے بعد سندھ کو مسائل کا سامنا ہے، مراد علی شاہ

Related Posts