ہارر کامیڈی فلم منجیا کا 100کروڑ کا بزنس، کہانی کیا ہے؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ہارر کامیڈی فلم منجیا
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ کی  ہارر کامیڈی فلم منجیا نے 100کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کتنی دلچسپی سے نئی ریلیز ہونے والی فلم کو دیکھ رہے ہیں جس کی کہانی عوام میں حیرت، خوشی اور خوف جیسے جذبات پیدا کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

آدیتیا سرپودار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم منجیا کے مرکزی اداکاروں میں شروری، ابھے ورما اور مونا سنگھ شامل ہیں جبکہ فلم کو باکس آفس پر 7 جون کو ریلیز کیا گیا۔ پیر کے روز سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق فلم نے 103 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

منجیا کی پراسرار کہانی

فلم میں ایک ایسے بھوت کی کہانی دکھائی گئی ہے جو دیکھنے میں تو ایک بچہ ہے لیکن وہ بڑے بڑوں کو پریشان کرکے رکھ دیتا ہے۔ فلم میں خوف اور کامیڈی کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ 1952 سے شروع ہونے والی ایک کہانی میں برہمن لڑکے کو دکھایا جاتا ہے۔

برہمن لڑکے موٹیا کو خود سے 7 سال بڑی منی سے پیار ہوجاتا ہے۔ وہ لڑکی کے ہونے والے شوہر کو زہر دینے کی کوشش کرتا ہے۔ گھر والے گوٹیا کو برہمچاری بنا دیتے ہیں یعنی اسے مذہب کیلئے وقف کردیا جاتا ہے جس کے بعد بھی گوٹیا باز نہیں آتا اور کالا جادوشروع کردیتا ہے۔

کالے جادو کیلئے گوٹیا اپنی بہن کو ایک جنگل میں لے جا کر جادو ٹونا شروع کردیتا ہے جس کیلئے بہن کی قربانی دی جاتی ہے جسے بلی کا نام دیاجاتا ہے جس سے گوٹیا کو اپنا پیار پانے کی امید تھی، لیکن بہن سے ہاتھا پائی کے دوران گوٹیا ایک درخت سے ٹکرا کر ہلاک ہوجاتا ہے۔

یہاں یہ فلم اپنے ناظرین کو نیا فلسفہ سمجھاتی ہے کہ اگر کوئی بچہ نابالغ ہو، برہمن ہو اور ضدی بھی ہو تو وہ مر کر جس قسم کی بد روح بنتا ہے، اسے منجیا کہتے ہیں۔ منجیا بننے کے بعد گوٹیا کیا کیا کرتا ہے، یہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہی سمجھ میں آئے گا۔