منیر اکرم کی اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات، پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اقوامِ متحدہ نے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہر پاکستانی کو سیلاب زدگان کی مدد کی کوشش کرنی چاہئے، بلاول بھٹو

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور نقل مکانی پر مجبور عوام کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں بحالی اور تعمیرِ نو ممکن بنائی جاسکے گی۔

ملاقات کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے 1000 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی امداد کر رہی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر ترکیہ سے امدادی سامان پر مشتمل 3 ٹرک پاکستان پہنچے ہیں۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts