بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع بھر میں 20ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کردیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع بھر میں 20ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کردیاگیا
بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع بھر میں 20ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کردیاگیا

کراچی: بلدیہ وسطی (ڈی ایم سی سینٹرل) نے ضلع بھر میں 20ہزار لیٹر جراثیم کش اسپرے کردیا،کورونا وائرس سے بچاو کے سلسلے میں جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپرے مہم لیاقت آباد،ایف بی ایریا،نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی، نیو کراچی کے علاقوں میں کی جارہی ہے۔ کے ایم سی کے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید میں اور اس کے اطراف میں،سڑکوں کی دھلائی اور اسپرے کیا گیا ہے۔

بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی دیگر افسران کے ہمراہ اسپرے کردہ علاقوں کے دورے کر کے اسپرے کے معیار کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

چیئر مین ضلعی بلدیات وسطی ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے بلدیہ وسطی کی جانب سے مختلف نوعیت کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اسپرے مہم اسی سلسلے کی کڑی ہے اور کوشش کر ہے ہیں کہ موجود وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کریں۔

کوشش کر رہے ہیں کہ بلدیہ وسطی کی ہر گلی شاہراہ اور محلوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔ جبکہ سماجی فاصلے اور گھروں پر رہنے کی اپیلیں بھی بلدیہ وسطی کے محکمہ ریسکیو کے ذریعے کروا رہے ہیں۔

ممکنہ طور پر صرف اتوار کے دن دس ہزار لیٹر اسپرے مرکزی شاہراہوں اور عوامی چہل پہل کی جگہوں پر کروائے جا چکے ہیں، جبکہ اب مخصوص مقامات،اسپتالوں، مساجد، امام بارگاہوں، درگاہوں وغیرہ میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔

کورونا کے تدارک کے حوالے سے تاحال بلدیہ وسطی کو کسی بھی قسم کی سندھ حکومت کی جانب سے امداد نہیں دی گئی، سنا ہے ڈی سیز کو دیا گیا ہے۔

یہ وقت شکایات کرنے کا نہیں ہے مگر جنہیں کام کرنا ہے انہیں ہی فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم ہم محدود وسائل کے باوجود اپنے حصے کاپھر پور طریقے سے کام کرنے کا وقت ہے، اسی لیے ہم میدان عمل میں ہیں۔

Related Posts