کراچی:چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر بلدیہ شرقی کی یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری ہے۔
اس سلسلے میں مساجد، مندر، گرجاگھروں دیگر عبادگاہوں سمیت ایسے دفاتر جو ضروری سروسز میں آتے ہیں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
جبکہ آغاخان جماعت خانہ سولجر بازار کے اندر واطراف میں بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ومیونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو نے اچانک دورے کر کے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فیومیگیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے فیومیگیشن مشینوں کی تعداد کو بڑھایا جبکہ دو ٹینکر باؤزر بھی یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم کوشاں ہیں کہ مرحلہ وار دوبارہ ایک ایک یوسی میں مکمل فیومیگیشن ٹیموں کے ساتھ اتریں تاکہ کورونا سمیت دیگر مضر صحت جراثیموں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔
محدود دائرہ کار اور وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے، یوسیز میں موجود عبادت گاہوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر، میڈیا ہاؤسز ودیگر ضروری سروسز کے دفاتر میں جراثیم کش ادویات کر رہے ہیں۔
جبکہ دیگر عوامی جگہوں پر بھی یہ عمل جاری ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے بلدیہ شرقی متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور یہ کورونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گا۔