منیب بٹ نے کنگنا کی بے جا تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا، کرارا جواب دے ڈالا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منیب بٹ نے کنگنا کی بے جا تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا، کرارا جواب دے ڈالا
منیب بٹ نے کنگنا کی بے جا تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا، کرارا جواب دے ڈالا

ممبئی:بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو بھارتی مسئلے میں بیچ میں پاکستان کو لانا مہنگا پڑگیا، اداکار منیب بٹ نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کرارا جواب دے دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی فلم ’سڑک2‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے جس میں بھارتی فلمی تجزیہ نگار روہت جیسوال نے مسلمانوں کے خلاف اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں عالیہ بھٹ کہہ رہی ہیں کہ ان گرو کی وجہ سے میں نے کسی اپنے کو کھویا ہے‘ کیا یہاں لفظ گرو کو مولوی یا پادری سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CD2W8MdgtN_/?utm_source=ig_embed

کنگنا نے بھی مسلمانوں سے نفرت کا کْھل کر اظہار کرتے ہوئے روہت جیسوال کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور ناصرف اْن کی تعریف کی بلکہ ایک بھارتی مسئلے میں بلاوجہ پاکستان اور مسلمانوں کے مقدس مقام کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ گرو کو مولوی سے اور کیلاش اسکینڈل کو مکہ اسکینڈل سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ کیوں بھارت میں کچھ پاکستانی ایجنٹس کو مذہبی نفرت اور تعصب پھیلانے کی اجازت ہے؟پاکستانی ٹی وی اداکار منیب بٹ نے کنگنا کی بلاوجہ تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا اور کرارا جواب دے ڈالا۔

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹر پر کنگنا رناوٹ کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں بھارتی پاکستان کے لیے اس قدر جنونی ہیں اور ان کا بیوقوف میڈیا بھارتیوں کی اصل ذہنیت کی بالکل درست عکاسی کرتا ہے۔

منیب بٹ اپنے ٹوئٹ میں بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں پلائی جانے والی چائے کا تذکرہ کرنا نہ بھولے اور لکھا کہ ’زیادہ مسئلہ ہے پاکستان سے تو بھیجو پائلٹ چائے تیار ہے۔دوسری جانب پاکستانی اداکار اور ماڈل منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک طویل کیپشن کے ساتھ اسی حوالے سے ایک پوسٹ کی۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہندوتوا انتہا پسندی بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو مودی کے ان بھگتوں کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھانا چاہیے، جو اپنی ناکامی کو چھپانے اور عوام میں مقبول رہنے کے انتہائی گھٹیا طریقے اپناتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف بولو، پاکستان کو برا بولو اور واہ واہ کراؤ۔

Related Posts