برطانوی اخبار کیخلاف کیس دائر کردیا، حکومتی ردعمل کا انتظار ہے،محمد زبیر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad zubair press conference in karachi

کراچی: سابق گورنر سندھ ومسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف کیس دائر کر دیا ہے، جو پرچے لہراتے تھے، اب حکومتی ذمہ داران کے کے ری ایکشن کا انتظار ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کرپشن غربت، بے روزگاری، اور مہنگائی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح بارہ سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی پر مقدمہ دائر کردیا

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں عوام کو ٹماٹر، آٹااور چینی کے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑاجس سے چالیس ارب روپیہ غریبوں کی جیب سے نکلا۔ ان نے کہا کہ بتائیں یہ پیسہ کس کی جیب میں گیا؟ جب ملک میں گندم کی قلت تھی تو درآمد کیوں کی گئی؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنمانے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پوری کابینہ میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ قومی مسائل کو کیسے حل کرنا ہے۔ آٹا، ٹماٹر اور چینی میں کرپشن کی گئی۔

Related Posts