محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار، وجہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹنگ کوچ نے دستبرداری کی وجہ بھی بیان کردی ہے، فوٹو کرکٹ پاکستان

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے ہیں، محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

محمد یوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے، تاہم بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ  پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کے کپتان سلمان علی آغا اور ون دے کپتان محمد رضوان کو بنایا گیا ہے۔

Related Posts