پاکستانی باکسرمحمدوسیم کل فلپائنی باکسرکےمدمقابل ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی باکسرمحمدوسیم کل فلپائنی باکسرکےمدمقابل ہوں گے
پاکستانی باکسرمحمدوسیم کل فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامورکےمدمقابل ہوں گے، دونوں باکسرزکےدرمیان سخت مقابلےکی توقع ہے۔

پاکستانی باکسرمحمدوسیم کل فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامورکےمدمقابل ہوں گے، دونوں باکسرزکےدرمیان سخت مقابلےکی توقع ہے۔

محمدوسیم اب تک 9پروفیشنل مقابلوں میں حصہ لےچکےہیں جن میں 8میں انہوں نےفتح حاصل کی اور6بار حریف باکسرکوناک آؤٹ کیا۔

محمدوسیم کےمدمقابل29 سالہ فلپائنی باکسر اب تک 14 پروفیشنل باکسنگ کے مقابلوں میں شریک ہو ئے ہیں ،جن میں سےانہوں نے 11 مقابلے جیتے، 4 بار ناک آؤٹ کیا اور3 بار خود ناک آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی وقت کے مطابق دونوں کے درمیان فائٹ پاکستانی وقت کے مطا بق 7 بجے ہوگی۔ میچ سے قبل دونوں باکسر دبئی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس حوالےسےمحمدوسیم کاکہناتھا کہ کل کی فائٹ ایک بڑی فائٹ ہے،اس فائٹ کےلیےمیں نےکافی محنت اورتیاری کی ہے. اس فائٹ کےلیے میں نےچھ ماہ انگلینڈ میں پروفیشنل کیمپ بھی جوائن کیا،نئےپروفیشنل ٹرینر نےبہت تیاری کرائی ہے،میری خواہش ہے کہ یہ فائٹ اپنےملک پاکستان کےلیےجیتوں۔ باکسرمحمدوسیم نےاپنی فائٹ کشمیریوں کےنام کردی۔

Related Posts