باکسر محمدوسیم کی میکسیکو کے باکسرگینگان لوپزسے انٹرنیشنل فائٹ کل ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

muhammad waseem boxer
باکسر محمدوسیم کی میکسیکو کے باکسرگینگان لوپزسے انٹرنیشنل فائٹ کل ہوگی

دبئی : باکسر محمدوسیم کی میکسیکو کے باکسر گینگان لوپز سے انٹرنیشنل فائٹ کل بروز جمعہ کو دبئی میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم اور گینگان لوپزکادبئی میں فائٹ سے قبل آج رسمی ویٹ کرلیاگیا،میکسیکن باکسراب تک46 انٹرنیشنل فائٹس میں سے36 میں کامیاب رہے ہیں ۔

میکسیکن باکسرلوپزتین مرتبہ لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چمپئن رہ چکے ہیں، باکسرمحمدوسیم  اب تک 10انٹرنیشنل فائٹس میں 9میں فتح حاصل کرچکے ہیں ۔

محمد وسیم نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانا مور کوصرف باسٹھ سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

ویٹ کے بعد دونوں باکسروں کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں محمد وسیم نے کہا کہ لوپیز ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں لیکن اس فائٹ کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی فائٹ کے لیے سکاٹ لینڈ میں بھرپور تیاریاں کی ہیں، تیاریوں کے دوران سکاٹ لینڈ کے سر سبز پہاڑوں پر سائیکلنگ چلانے میں مصروف رہے۔

دوران ٹریننگ پاکستانی سپر سٹار کا کہنا تھا کہ سائیکل چلانے سے گھٹنے اور ٹانگیں مضبوط ہوتی ہیں، میکسیکن فائٹر کو شکست دیکر پاکستان کیلئے کامیابی حاصل کرناچاہتا ہوں، ورلڈ باکسنگ کونسل کا ورلڈ ٹائٹل بھی جیتنے کے لئے پر عزم ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستانی باکسر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، اس عرصے کے دوران انہوں نے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ گزشتہ دفعہ ٹائٹل جیتنے کے بعد جب وہ واپس پاکستان پہنچے تو ان کا استقبال کسی نے نہ کیا تو کھلاڑی ٹیکسی پر بیٹھ کر گھر روانہ ہوئے اس دوران متعدد پاکستانیوں نے شدید رد عمل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم آل دا بیسٹ، معروف کرکٹروسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی

Related Posts