محمد سلمان اسلم برائے سال 2021-2022 کاٹی کے بلا مقابلہ صدر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد سلمان اسلم برائے سال 2021-2022 کاٹی کے بلا مقابلہ صدر
محمد سلمان اسلم برائے سال 2021-2022 کاٹی کے بلا مقابلہ صدر

کراچی:کو رنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نئے عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق2021-22 کی صدارت کیلئے معروف بزنس مین محمد سلمان اسلم کو منتخب کر لیاگیا۔

جبکہ ماہین سلمان بطور سینئر نائب صدر اور فرخ قندھاری نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے سلمان اسلم کو کاٹی کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار کے سابق صدور نے بزنس کمیونٹی کی خدمت اور ملکی معیشت میں بہتری کیلئے جو کاوشیں اور خدمات انجام دیں ان کے مزید فروغ کیلئے سلمان اسلم بہترین انتخاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاٹی میں سلیم الزماں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کاٹی کا معیار بلند کیا۔ایس ایم منیر نے امید ظاہر کی کہ سلمان اسلم، ماہین سلمان اور فرخ قندھاری کاٹی کی کارکردگی میں مزید اضافہ کریں گے۔

کاٹی کے نو منتخب صدر سلمان اسلم نے کہا کہ سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور تمام ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاٹی کے عہدے پر بحیثیت صدر فائز ہونے کے بعد ایس ایم منیر کے وژن اور رہنمائی کے مطابق بزنس کمیونٹی کی خدمت کریں گے، کورنگی صنعتی علاقے کی بہتری میں ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کی ترقی اور معیشت میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے سلمان اسلم جیسے با صلاحیت انسان کی ضرورت ہے۔

کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا نے سلمان اسلم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار بزنس مین ہونے کے ساتھ بہترین منتظم اور قائدانہ صلاحیت کے مالک ہیں۔

سلمان اسلم کی قیادت میں کاٹی مزید بہتر طریقے سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کر سکے گی۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر اراکین اور رہنماؤں نے سلمان اسلم کی بطور صدر کاٹی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ کاٹی کے فروغ اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: نئی مانیٹری پالیسی،شرح سود میں 0.25 فیصد کا اضافہ

Related Posts