کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں محمد رضوان 55 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اننگز میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 55 اننگز میں 2153 رنز بنائے تھے جبکہ رضوان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اننگ کا 46 واں رن لے کر بابر کو پیچھے چھوڑا۔
مزید پڑھیں:چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دیدی
دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان نے 7ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دے دی۔